(عمران یونس) قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کا یو ای ٹی کے 20طلبا کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان،مختلف ڈیپاررٹمنٹس کے طلبا کو فی طالب علم دس ہزار ماہانہ سکالر شپ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے یو ای ٹی لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سروراور طلبا سے ملاقات کی، قاسم علی شاہ کا کہناتھا کہ ان کی فاﺅنڈیشن ”تعلیم ممکن" پراجیکٹ کے تحت ہر مہینے 100 بچوں کی تعلیمی اخراجات کا بیڑہ اٹھائے گی اور چارسال کے ڈگری پروگرام کےلئے چار لاکھ، اسی ہزار(480000) روپے فی طالب علم خرچ کئے جائیں گے، قاسم علی شاہ یو ای ٹی کے ایلومینائی ہیں۔