ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا کرپٹ افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم کا کرپٹ افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) کپتان کا اگلا ٹارگٹ، کرپٹ افسر، حکومت کا پنجاب میں کرپٹ افسروں اور کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے محکمہ اینٹی کرپشن کو بڑا ٹاسک دے دیا۔

وزیراعظم نے محکموں میں کرپٹ افسروں کے خلاف کارروائی اور کیسز کی تفصیلات منگوا لی ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کو تمام محکموں کے کرپٹ افسروں کی لسٹ تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ہدایات کی ہیں کہ مکمل رپورٹ بھجوائی جائے کہ کس کے خلاف کارروائی کی گئی اور کس نے کیس رکوائے؟؟

ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن سابقہ اور موجودہ حکومت میں کرپشن میں ملوث تمام افسروں کی رپورٹ وزیراعظم کو براہ راست کو بھجوائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیکیج کے تحت سول ایوی ایشن ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ہے ان میں سی اے اے ٹریننگ سینٹر کٹائی حیدرآباد، جناح ٹرمینل اور لاہور ائر پورٹ کے ملازمین شامل ہیں۔اس کے علاوہ سی اے اے ملازمین میں جونیئر اسٹاف، اسسٹنٹ ایڈمن، اکاؤنٹ اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ ائرٹریفک کنٹرولرز شامل ہیں۔