ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت نے ٹرپل سنچری زندہ مرغی نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی

مرغی کے گوشت نے ٹرپل سنچری زندہ مرغی نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: شہر میں مرغی کے گوشت نے ٹرپل سنچری جبکہ زندہ مرغی نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے، ادھر فارمی انڈے مسلسل پندرہویں روز بھی 166 روپے فی درجن پر دستیاب ہیں۔

  

چکن اور اندوں کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق شہر میں زندہ برائلر مرغی نے اپنی کی ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے،  8 روپے اضافے کے بعد تھوک میں 211 روپے کلو جبکہ پرچون میں 5 روپے اضافے کے بعد 206 روپے فی کلو پر دستیاب ہے،  اسی طرح برائلر کے ہلال گوشت نے اپنی ٹرپل سنچری مکمل کر لی ہے۔

برائلر گوشت 7 روپے اضافے کے بعد 306 روپے کلو ہو گیا ہے، دوسری جانب شہر میں فارمی انڈے مسلسل پندرہویں روز 166 روپے فی درجن پر مستحکم ھیں، لاہوریوں کا کہنا  ہے کہ اوپن مارکیٹ میں چکن اور انڈوں کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ پر کی جا رہی ہےلیکن کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے، حکومت منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

دوسری جانب گزشتہ روز کی نسبت آج بھی شہر میں متعدد پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے،اوپن مارکیٹ میں اشیاء کی قیمت آج بھی لاہوریوں کی قوت خرید سے باہر ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی فعال نہ ہونے سے شہری دو دو ہاتھوں لٹنے لگے ہیں۔

  تاہم چند ایک پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں مستحکم اور کل کی نسبت کم ہیں لیکن مہنگائی کا طوفان بدستور برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں ادرک کی 600 روپے کلو سے زائد میں فروخت جاری ہے، انگور، لہسن، شملہ مرچ نے ٹرپل سنچری، پپیتا، ناریل، سبز مرچ، مٹر نے ڈبل سنچری جبکہ سیب، آلو، پیاز، اروی، دیسی ٹینڈے، مونگرے نے بھی سنچری مکمل کر لی ہے۔

اوپن مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہےکہ منڈی سے اشیاء مہنگی ملتی ہیں عوام کو سستی کہاں سے فروخت کریں۔

    

Shazia Bashir

Content Writer