ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا ریلیف پیکج،سی اے اے ملازمین میں خوشی کی لہردوڑگئی

وزیراعظم کا ریلیف پیکج،سی اے اے ملازمین میں خوشی کی لہردوڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعظم عمران خان نے سول ایوی ایشن کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی، ان ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران کے پیکیج کے تحت سول ایوی ایشن ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ہے ان میں سی اے اے ٹریننگ سینٹر کٹائی حیدرآباد، جناح ٹرمینل اور لاہور ائر پورٹ کے ملازمین شامل ہیں۔اس کے علاوہ سی اے اے ملازمین میں جونیئر اسٹاف، اسسٹنٹ ایڈمن، اکاؤنٹ اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ ائرٹریفک کنٹرولرز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سی اے اے ملازمین کے کانٹریکٹ رواں سال اور اگلے سال ختم ہورہے تھے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔ جس میں کاروباری افراد،چھوٹی صنعتوں اور دیگر شعبہ ہائے جات کو ریلیف فراہم کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دے دی گئی تھیں۔سی اے اے کے 450 ملازمین کو گریڈ 5 سے گریڈ 6 میں ترقی دی گئی ۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر ایچ آر ملک مظہر نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا۔جس کے مطابق شعبہ فائر کے 71 اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے 21 ملازمین کو بھی اسٹاف گروپ 6 میں ترقی دی گئی ۔شعبہ ایس کیو ایم ایس کے 19، شعبہ آڈٹ کے 11 اور کمیونیکیشن کے دو ملازمین بھی اگلے گریڈ میں ترقی پانے والوں کی فہرست میں شامل تھے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor