کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی: صوبیہ خان

کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی: صوبیہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاون (زین مدنی ) نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد زندگی میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور  اب فلموں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی اور  کام نہ ملنے کا کبھی مسئلہ درپیش نہیں رہا۔

 

نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد زندگی میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، اب جو بھی پروجیکٹ شروع کرتی ہوں کام کے آغاز سے قبل مکمل سکرپٹ پڑھتی ہوں پھر کام کی حامی بھرتی ہوں۔

 

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا مجھے کام نہ ملنے کا کبھی مسئلہ درپیش نہیں رہا، تھیٹر، پشتو، اردو   فلموں سے ٹی وی تک کا سفر بہت کامیابی اور عزت کے ساتھ طے کیا ہے آج بھی کوئی فرد مجھ پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

 

انڈسٹری میں کبھی کسی کے ساتھ مقابلے بازی کو فروغ نہیں دیا ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے جس کی وجہ سے میرے مداحوں میں کبھی کمی واقع نہیں ہوئی، ایک سوال کے جواب میں صوبیہ خان نے بتایا کہ وہ شوہر کی مرضی سے ہی شوبز میں کام کریں گی اور فی الحال شوہر کے کرکٹ میچز کی مصروفیات کی وجہ سے کوئی پراجیکٹ نہیں کررہی۔

Shazia Bashir

Content Writer