انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سپیشل سکواڈ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، ایم سی ایل ملکیت 20 کروڑ مالیت کا ایک کنال بارہ مرلے کا کمرشل پلاٹ واگزار کرالیا گیا جبکہ پختہ تجاوزات مسمار کردی گئیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اسپیشل سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے مین فیروزپور روڈ کے دونوں اطراف، اچھرہ شاپنگ سینٹر اور بھنڈارا سنٹر سے تجاوزات قبضے میں لے لیں، مین فیروز پور روڈ پر بیس کروڑ مالیت کا ایک کنال بارہ مرلہ کا کمرشل پلاٹ واگزار کروا کر سمن آباد زون انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا جبکہ بھنڈارا سنٹر کے باہر دو دکانوں کو سیل کر دیا۔

 چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری اور ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کی زیر نگرانی تجاوزات قبضے میں لیں۔ چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری نے کہا کہ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور دکانوں کے باہر لگی تجاوزات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن زبیر وٹو نے بتایا کہ تجاوزات ہٹانے کے لیے مسلسل نوٹسز دیئے گئے لیکن تجاوزات مافیا نے کان نہیں دھرے تو درجنوں کاؤنٹرز، کرسیاں، سٹالز پر مشتمل دو ٹرک سامان قبضے لیا گیا اور پختہ تجاوزات کو مسمار کیا کیونکہ تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی تھی۔