اینٹی کرپشن میں من پسند افسران پر نوازشات

اینٹی کرپشن میں من پسند افسران پر نوازشات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) اینٹی کرپشن میں نکا کلچر پروان چڑھنے لگا، گریڈ 17 کے افسر عبدالاسلام عارف کو گریڈ انیس کی اہم ترین آسامی پر ڈائریکٹر ویجلینس پنجاب تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن میں جونیئر افسران کو بڑی آسامیوں پر تعینات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹر ویجلینس کی گریڈ انیس کی آسامی پر گریڈ سترہ کے افسرعبدالاسلام عارف کو تعینات کردیا گیا ہے۔ عبدالاسلام عارف کو گریڈ 19 کے مطابق 1300 سی سی گاڑی دی گئی ہے۔

گریڈ 18 کے افسر جہانگیر احمد بھی اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں گریڈ 19 کی آسامی پر تعینات ہیں، جہانگیر احمد اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر ایڈمن کی آسامی پر تعینات ہیں۔