سٹی نیوز نیٹ ورک نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

 سٹی نیوز نیٹ ورک نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 نیوز) ناظرین تک ہر خبر بروقت اور درست انداز میں پہنچانے کیلئے سٹی نیوز نیٹ ورک نے ایک اور  سنگ میل عبور  کرلیا،  چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل نقوی نے جدید موٹر سائیکلوں کے سٹی ڈولفن سکواڈ کاافتتاح کردیا۔

 الیکٹرانک میڈیا میں سٹی نیوزنیٹ ورک نے جہاں اپنے ناظرین تک بروقت رپورٹنگ اور تیز ترین خبروں کی ترسیل کا نظام بنایا وہیں اس ادارے نے آنے والے دور میں ہونے والی ترقی کے حوالے سے بھی جدید رجحانات کومتعارف کرایا، اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف لاہور بلکہ پاکستان کے پہلے موٹرسائیکل سکواڈ سٹی ڈولفن کا آغاز کردیا۔

اس سکواڈ کے ذریعے ادارہ سٹی نیوزنیٹ ورک اب اپنے ناظرین تک بروقت خبروں کی ترسیل کی اپنی روایت کو مزید آگے بڑھائے گا، یہ سکواڈ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے رش آور تنگ و تاریک کونوں میں بھی بروقت پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چیئرمین سید افضل نقوی نے اس سکواڈ کا افتتاح کیا اور موٹرسائیکل سکواڈ کے ارکان سے بھی ملے، اس موقع پر سٹی 42 کے ڈائریکٹر نیوز خرم کلیم اور اسائنمنٹ ہیڈعامر رضا بھی موجود تھے۔

سید افضل نقوی چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس سکواڈ کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اپنی طرز کے اس منفرد سکواڈ جسے سٹی ڈولفن کا نام دیا گیا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد اپنے ناظرین تک بروقت خبر کی ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔

 سٹی 42 کے ڈائریکٹر نیوز خرم کلیم نے کہا کہ اس سکواڈ کے آنے سے دور درازاور شہر کی پیچیدہ گلیوں تک بھی جلد رسائی کا سامان پیدا ہوگیا ہے،سٹی ڈولفن نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer