ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کی بغیر ہتھکڑی عدالت پیشی ؛ایس ایچ او سمیت عملہ معطل

منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کی بغیر ہتھکڑی عدالت پیشی ؛ایس ایچ او سمیت عملہ معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انمول عرف پنکی کی گرفتاری ، عدالت میں شہانا پروٹوکول  ؛ ایس ایچ او سمیت عملہ معطل ہوگیا ۔

ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال ، ایس آئی او ظفر اقبال اور آئی او سعید احمد کو معطل کردیا گیا ۔ 

ایس ایس پی سائوتھ انکوائری افسر مقرر  ہوگئے ۔ 

واضح رہے  بغیر ہتھکڑیوں کے  ماڈلنگ کے انداز میں  منشیات فروش ملزمہ کو  عدالت میں پیش کرنے پر سوشل میڈیا میں بھونچال آگیا ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد  ایڈیشنل آئی جی اور  وزیر داخلہ سندھ نے  نوٹس لیا اور انکوائری  مارک کردی ۔  وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی سے  رپورٹ بھی طلب کرلی ۔