ملک اشرف : ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت، ہائیکورٹ نے سی پی او فیصل آباد کو طلب کرنے کا حکم دیا،درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جو منظور کرلی گئی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےشہری لیاقت علی کی درخواست پر سماعت کی ۔ پولیس کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے رپورٹ پیش کی ، درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان وفات پاچکےہیں، اس لیے درخواستگزار کیس واپس لینا چاہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چھ سال قبل اُس وقت کے ایس ایچ او کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم اب اس معاملے میں ایس ایچ او کا کوئی تعلق باقی نہیں رہا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئےکہ “سی پی او فیصل آباد کو طلب کیا تھا، اسی لیے کیس واپس لینے کی درخواست دائر کردی گئی۔چیف جسٹس نےمزید ریمارکس دیئے کہ پھر سارے کیس واپس لے لیں، سسٹم پر احسان کردیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواستگزار کی جانب سے دائر متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے توہینِ عدالت کی کارروائی نمٹا دی۔