ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  عیدالاضحیٰ: آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے 15 لاکھ بیگز کی تیاری، ٹینڈر جاری

  عیدالاضحیٰ: آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے 15 لاکھ بیگز کی تیاری، ٹینڈر جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہرجمیل:لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی (ایل ڈبلیو ایم اے) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی انتظامات کو مؤثر بنانے کیلئے پیشگی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم اے نے عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کیلئے 15 لاکھ بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیلئے باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق 10 لاکھ 50 ہزار بڑے جبکہ 4 لاکھ 50 ہزار چھوٹے ویسٹ بیگز تیار کیے جائیں گے۔ بڑے بیگز 50 سے 60 کلو جبکہ چھوٹے بیگز 20 سے 25 کلو تک گنجائش رکھنے کے حامل ہوں گے۔

شہریوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر سبز رنگ کے ماحول دوست ویسٹ بیگز فراہم کیے جائیں گے تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی محفوظ تلفی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایل ڈبلیو ایم اے کے مطابق عید سے قبل شہر کی تمام یونین کونسلز میں مفت بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز دستیاب ہوں گے، جبکہ شہری یونین کونسلز اور ایل ڈبلیو ایم اے کے کیمپس سے بھی مفت ویسٹ بیگز حاصل کر سکیں گے۔