ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ

 موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 وفاقی وزریر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 دورانِ اجلاس موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی بھی تجویز دی گئی جس کے لیے فوری اقدامات ہوں گے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کیلئے  پچیس سالہ پلان تشکیل دیا جائے گا۔

 وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ زرعی ماہرین اور فارمرز اس نیک مقصد کے لئے آگے آئیں، پھلدار پودے ماحولیاتی بہتری اور معاشرتی خدمت کا باعث ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے کوئٹہ اور پنجاب سے کے پی کی موٹرویز کے اطراف شجرکاری کریں گے,موٹرویز کے سفر کو خوشگوار اور ماحول کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔

 وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے آئندہ 3 روز میں ٹھوس تجاویز تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہاکہ روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر شجرکاری کو تیز تر بنانا ہو گا، وفاقی وزرا نے شجرکاری کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ۔