ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول جج کی بیوہ کو اسپیشل جوڈیشل الاؤنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ

سول جج کی بیوہ کو اسپیشل جوڈیشل الاؤنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سول جج کی بیوہ کو اسپیشل جوڈیشل الاؤنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرلیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی،سرکاری وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی ، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کا شوہر نوید اختر بطور سول جج فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں،شوہر کے انتقال کے بعد پینشن کے ساتھ اسپیشل جوڈیشل الاؤنس دیا جاتا رہا ہےسال 2019 سے سال 2022 تک اسپیشل جوڈیشل الاؤنس دیا گیا،سال 2022 میں اچانک اسپیشل جوڈیشل الاؤنس بند کر دیا گیا ہے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیشل جوڈیشل الاؤنس جاری کرنے کا حکم دے، سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے،سول جج بطور او ایس ڈی کام کرتے رہے ہیں،او ایس ڈی کو اسپیشل جوڈیشل الاؤنس نہیں دیا جا سکتا،سول جج کی بیوہ کو پینشن میں اسپیشل جوڈیشل الاؤنس نہیں دیا جا سکتا۔
 

Ansa Awais

Content Writer