ویب ڈیسک:کراچی میں جناح ہسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ہسپتال کے باہر چائے پینے ہوٹل گیا تھا۔ فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والے کی شناخت ظاہر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر نے ہوٹل میں اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا بتانا ہے کہ ملزم ظاہر خود بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔