عالیہ بھٹ گوچی کی گلوبل ایمبیسڈر بن گئیں 

Alia Bhatt, Goocci, Global BrandAmbassador, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسکؒ نیویارک کے میٹ گالا میں سو ہزار موتیوں والے لباس کے ساتھ جلوہ افروز ہو کرمیلہ لوٹنے کے بعد عالیہ بھٹ لگژری فیشن کمپنی گوچی کے منتظمین کی نظروں میں ایسی سمائیں  کہ انہوں نے عالیہ کو گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر بنا لیا۔

انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے شوبز کیریئر کی بڑی خبر دیتے ہوئے اداکارہ نے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔عالیہ بھٹ نے لکھا کہ مجھے گُچی کو نہ صرف انڈیا بلکہ عالمی اسٹیج پر پیش کرنے کا اعزاز ملا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ گوچی کی شاندار روایت نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا  اور میں اس برانڈ کے ساتھ مزید آگے بڑھنے کی خواہشمند ہوں۔

جیسے ہی عالیہ بھٹ نے اس خبر کو  انسٹا گرام میں اپنے مداحوں سےشیئر کیا ہر طرف سے ان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ان کی ساتھی فنکاروں انوشکا شرما، جھانوی کپور، وانی کپور، نیتو کپور، بپاشا باسو اور بھومی پڈنیکر نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔

یپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد عالیہ بھٹ بھی ہالی وڈ کی طرف اپنا راستہ بنا رہی ہیں، کچھ دن قبل وہ دنیا کے سب سے بڑے فیشن شو میٹ گالا میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔