پیپر آوٹ آف کورس، طلباء نے بڑامطالبہ کردیا

پیپر آوٹ آف کورس، طلباء نے بڑامطالبہ کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :پیک کے تحت پرائمری اور مڈل امتحانات  میں40 فیصد پیپر آوٹ آف کورس آنے پر طلباء پریشانی میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپر آوٹ آف کورس آنے پر 68 فیصد بچوں کے ایف گریڈ آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ طلباء نے پیک حکام سے سوالیہ پیپر کتاب  میں سے بنانے کا مطالبہ کردیا۔

طلباء کا کہنا ہے کہ آوٹ آف کورس پیپر آنے پر طلباء دوران پیپر فارغ بیٹھے رہتے ہیں، پیپر کتاب میں سے دیا جائے تو بچے اچھے طریقہ سے پیپر حل کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب پیک حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی قابلیت کا جائزہ لینے کیلئے سوالیہ پیپرز بنائے گئے ہیں، بچوں کی اسسمنٹ کیلئے دنیا بھر میں یہی پیٹرن استعمال ہوتا ہے،امتحان میں کسی بھی طالبعلم کو فیل نہیں کیا جائے گا۔