شہباز شریف منی لانڈنگ کیس؛ایف آئی اے کا اہم فیصلہ

شہباز شریف منی لانڈنگ کیس؛ایف آئی اے کا اہم فیصلہ
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایف آئی اے وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی سے دستبردار ہوگئی ، گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے نے سکندر ذوالقرنین کو پیش ہونے سے روک دیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف   آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم کی درخواست کوریکارڈ کاحصہ بنادیا اور ا یف آئی اے پراسیکیوٹر کی درخواست پرتحریری حکم جاری کردیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق 14 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔اسپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی افسر کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونے کا کہا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیر اعلی بننے کے باعث پراسکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا۔

اسپیشل پراسکیوٹر سکندر ذوالقرنین سلیم نے بتایا کہ ایف آئی اے کے متعلقہ حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی ظاہر کی، جس کے بعد سپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے کی عدم پیشی کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔