ہانیہ عامر کو یوٹیوب چینل پر ویڈیو بلاگ شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

Hania Amir
کیپشن: Hania Amir
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی )معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنا نیا وی لاگ شیئر کرنے کے بعد ایک بار پھر مداحوں کی تنقید کا شکار ہوگئیں۔

ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں ان کا اپنا یوٹیوب چینل پر بھی ہے۔حال ہی میں  ہانیہ عامر  کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بلاگ شیئر کیا گیا جس میں ہانیہ عامر کو ناک جبکہ ان کے دوست کو کان چھدوانے کے لیے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، ناک چھدوانے کے دوران تکلیف کی شدت سے اداکارہ رو بھی پڑیں جبکہ ان کے مرد دوست ہنستے ہوئے کان چھدواتے نظر آئے تاہم مداحوں کو ہانیہ عامر کی نئی ایکٹیویٹی نہ بھائی۔

 ایک صارف نے اداکارہ کی تکلیف پر شدید ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ اب اتنی بھی تکلیف نہیں ہوتی، بس لگتا ہے جیسے ذرا سی سوئی چبھی ہو۔

 ایک صارف نے لکھا کہ ہانیہ نے سارے کام لاک ڈاون میں ہی کرنے ہیں۔ 

ایک صارف نے ہانیہ کو اوور ایکٹنگ کی دکان قرار دے دیا جبکہ ایک صارف نے اداکارہ کے ناک چھدوانے کے طریقے کو ہی غلط قرار دیا اور لکھا کہ اچھا طریقہ مثلا پستول سے کروانی چاہیے۔

 مریم نامی صارف نے لکھا کہ درد ہوتا ہے لیکن اتنا بھی نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ بہت سے تنازعات کا شکار رہ چکی ہیں کچھ روز قبل اداکارہ نے  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس کےکیپشن میں لکھا کہ ’آ پ سب خیریت سے محفوظ رہیں۔‘اداکارہ کا کہناتھا کہ ’ماسک لازمی پہنیں اور گھروں میں رہیں، اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاط کریں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے اس پیغام پر بھی لوگوں نے کڑی تنقید کی تھی ۔

Sughra Afzal

Content Writer