ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا پھر کئی قیمتی زندگیاں نگل گیا،ہزاروں    نئے کیسز  رپورٹ

کورونا پھر کئی قیمتی زندگیاں نگل گیا،ہزاروں    نئے کیسز  رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)کورونا کے وار جاری ،چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا  مزید کئی مریض ابدی نیند سو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے وار جاری ہیں اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہر میں  چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا مزید26 مریض جہان فانی سے کوچ کر   گئے۔ کورونا وائرس کے 476 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، ہسپتالوں میں کورونا کے مجموعی طور پر 841 مریض داخل ہیں ،ہسپتالوں میں کورونا کے 534 مصدقہ مریض زیر علاج ہیں، 222 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ کورونا آئی سی یوز کے 70 فیصد بیڈز پر مریض موجودہیں۔

 ملکی مجموعی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 104 افراد انتقال کر گئے جبکہ  مبتلا 2 ہزار 869  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار  میں بتایا گیا ہے کہ  کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 210 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 426 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں میں 38 ہزار 616 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9ہزار 125 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 753، خیبرپختونخوا 3 ہزار644، اسلام آباد 716، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 253 اور آزاد کشمیر میں 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار382، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 24 ہزار979، پنجاب 3 لاکھ 20 ہزار 851، سندھ 2 لاکھ 93 ہزار426، بلوچستان 23 ہزار534، آزاد کشمیر 17 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 401 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔