تُرک سیریز ارطغرل غازی کی خوبرو اداکارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

Turkish actress
کیپشن: Turkish actress
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں سیلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ دیدم بالچن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق تُرک اداکارہ دیدم بالچن نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے فیملی میں اس نئے اضافے کی خوشخبری مداحوں کو سنائی۔انہوں نے بیٹے کا نام عالیجان رکھا ہے جس کا تذکرہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کیا۔اداکارہ  کی جانب سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے  ان کےبیٹے کے چہرے کو واضح نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں ایک پوسٹ میں سیلجان خاتون نے بیٹے کی  پیدائش سے متعلق اشارہ دیا تھا کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں کیونکہ کچھ دن میں ہی وہ ننھے مہمان کی والدہ بن جائیں گی۔

تُرک اداکارہ گزشتہ سال اپنے منگیتر جان ایدین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ تُرک اداکارہ دیدم بالچن نے تُرک سیریز میں ارطغرل کے بڑے بھائی گنگودو کی اہلیہ سیلجان کا کردار ادا کیا تھا۔

دیدم بالچن سال 1982 میں تُرکی کے شہر انقرہ میں پیدا ہوئی تھیں، اُنہوں نے انقرہ یونیورسٹی سے تھیٹر کی ڈگری مکمل کی اور اُس کے بعد استنبول جاکر کئی ڈرامہ سیریز اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔