لاہور کی اہم سڑک پربدترین ٹریفک جام، وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور کی اہم سڑک پربدترین ٹریفک جام، وجہ بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر عباس) فیروز پور روڈ پر چونگی امر سدھو کے قریب ٹائر پھٹنے سے لوڈر مزدا اُلٹ گیا جس کے باعث ٹریفک شدید جام ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، حادثے میں ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔احسن اقبال کی حالت بہتر، پیر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان

عینی شاہدین کے مطابق لوڈر مزدا قصور سے لاہور آرہا تھا کہ چونگی امر سدھو کے قریب مزدے کا ٹائر پھٹ گیا۔ جس کے باعث مزدا الٹ گیا۔ حادثے میں ڈرائیور اور ہیلپر معمولی زخمی ہوئے۔ جنہیں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے طبی امداد فراہم کی۔

خبر پڑھیں۔۔بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف شکنجہ تیار

حادثے کے باعث قصور سے لاہور آنے والی ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک پولیس نے کرین کے ذریعے مزدے کو سڑک سے ہٹایا اور روڈ کو ٹریفک کے لیے کھلوا دیا۔