ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: حکومت کے کفایت شعاری پالیسی کے تحت پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

 امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق دفاتر ہفتے میں 4دن کھلیں گے، پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔ 

 فیول بچت پالیسی کے تحت پاسپورٹ دفاتر کا ورکنگ شیڈول تبدیل کیا گیا، 24 گھنٹے کام کرنے والے ریجنل پاسپورٹ دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے۔    

نئے شیڈول کے مطابق اسلام آباد آسان خدمت سینٹر کا شفٹ سسٹم برقرار رہے گا، نیا شیڈول ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی منظوری سے جاری کیا گیا۔