ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب پولیس کےافسران کیلئے گاڑیوں اور پٹرول کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد

  پنجاب پولیس کےافسران کیلئے گاڑیوں اور پٹرول کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب پولیس کے افسران کے لیے پٹرول اور سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کو محدود کرنے کے اقدامات جاری کر د ئیےگئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کی ہدایات اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں و قلت کے خدشات کے پیش نظر مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

 جاری کر دہ مراسلے کے مطابق  پنجاب پولیس کی سرکاری گاڑیوں کا پٹرول کوٹہ 50 فیصد کر دیا گیا ہے۔افسران کے ساتھ پروٹوکول گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نئی گاڑیوں کی خریداری پر جون 2026 تک پابندی ہوگی، جبکہ پہلے منظور شدہ گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ہوگی۔
مراسلے کے مطابق عملے کے لیے ہوم ورک اور ضروری افسران کو دفتر بلانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔پولیس دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے: پیر، منگل، بدھ اور جمعرات، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر بند رہیں گے۔سرکاری میٹنگز اب ورچوئل یا آن لائن کی جائیں گی،عوام سے بھی کھلے مقامات پر اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے تمام افسران کو یہ مراسلہ بھجوا کر پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ توانائی کی بچت اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔