ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکار منشیات فروشوں کے ہاتھوں یرغمال

پولیس اہلکار منشیات فروشوں کے ہاتھوں یرغمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : اسلام آباد میں پھلگراں کے گاؤں اٹھال میں منشیات فروشوں نے پولیس اہلکار کو یرغمال بنالیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے گئے تھے، یرغمال اہلکار کی بازیابی کےلیے پہنچنے والی پولیس نفری پر اہل علاقہ نے پتھراؤ اور فائرنگ کی۔پولیس کو علاقے میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا ہوا تو اسلام آباد کے مختلف تھانوں سے بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گئی۔

 منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، گولی لگنے سے ایک شہری زخمی ہوا۔