سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر 279.95 روپے سے بڑھ کر 279.97 روپے پر بند ہوا ۔
گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہوکر 279.95 روپے پر بند ہوا تھا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر9 پیسے اضافے 281.59 روپے پر پہنچ گیا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 82 پیسے مہنگا ہوکر 307.05 روپے، برطانوی پاؤنڈ 47 پیسے مہنگا ہوکر364.23 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.70 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75روپے پر برقرار رہا ۔