ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بس سٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم  گرفتار

بس سٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم  گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور سمن آباد بس سٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم  کوگرفتار کر لیاگیا۔
خاتون دفتر جانے کے لیے بس کے انتظار میں کھڑی تھی،اوباش نوجوان نے نازیبا حرکات کرکے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔
خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں شکایت کی،ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔