ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتالوں میں مستقلMS لگانے کیلئے درخواستیں طلب ، 25 مارچ آخری تاریخ

 ہسپتالوں میں مستقلMS لگانے کیلئے درخواستیں طلب ، 25 مارچ آخری تاریخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:پنجاب کے 35 ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس لگانے کیلئے درخواستیں طلب، ایم ایس کی تعیناتی کیلئے امیدوار 25 مارچ تک درخواست آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔
امیدوار کا ایم ایس ،ایم ڈی یا ایم ایس سی ڈگری کا حامل ہونا لازمی ہے، میو ، گنگارام ، سروسز ، جنرل، جناح ہسپتال میں مستقل ایم ایس تعینات ہوگا۔
پی آئی سی ، لیڈی ایچیسن ، لیڈی ولنگڈن ، سید مٹھا ہسپتال میں مستقل ایم ایس تعینات ہوگا، مینٹل ہسپتال ، کوٹ خواجہ سعید ،میو کینسر ہسپتال مناواں میں مستقل ایم ایس کی تعیناتی ہوگی۔
جنرل کیڈر اور ٹیچنگ کیڈرکےتمام امیدوار درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔