پتنگ فروش  پتنگوں، کیمیکل ڈور اور اسلحہ سمیت گرفتار 

پتنگ فروش  پتنگوں، کیمیکل ڈور اور اسلحہ سمیت گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)پولیس نے  پتنگوں کی سپلائی  ناکام بنا دی،پتنگ فروش  پتنگوں، کیمیکل ڈور اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پتنگ فروشوں کیخلاف لاہور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، ہئیر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی سپلائی کو ناکام بنا دیا اور پتنگ فروش محمد جمیل کو پتنگوں، کیمیکل ڈور اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزم سے170 پتنگیں، کیمیکل ڈور کی 24چرخیاں اور رائفل برآمد ہوئی ہیں۔

 ایس پی کینٹ اویس شفیق کہتے ہیں ملزم علاقہ غیر سے آن لائن آرڈر پر پتنگیں اور ڈور منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا، ہیئر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔