پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دیدی

Lahor Qalandars,Karachi kings,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 لیگ مرحلے کے آخری میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی ہے۔

میچ میں کراچی کنگز نے جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا تھا، لاہور قلندرز کی ٹیم 110 پر آل آؤٹ ہوگئی، اس طرح کراچی کنگز نے جیت اپنے نام کر لی۔

 قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 196رنز بنائے، بلے بازی کرتے ہوئے محمد اخلاق نے 51، کپتان عماد وسیم نے 45 اور طیب طاہر نے 40 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہمیں لیگ کے تین میچز جیتنا چاہئے تھے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیوڈ ویسا نے ٹیم کی کپتانی کی،

میچ کے آغاز سے قبل گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ابھی تک ہم اچھی کرکٹ کھیل نہیں سکے، آج ہم میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

لاہور قلندرز کی قیادت کرنے والے ڈیوڈ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور سکندررضا آج میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔