ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو اہم اجلاس طلب کرلیا

Election commission,called meeting,14 march,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے 14 مارچ کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ منگل 14 مارچ کو دن ساڑھے 12 بجے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی،الیکشن کمیشن نگران حکومت پنجاب کے سامنے پی ٹی آئی کے تحفظات بھی سامنے رکھے گا۔

 ذرائع کا مزید کہناہے کہ 2 بجے گورنر خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے،گورنر کے پی کے سے خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے حتمی مشاورت کی جائے گی ، ذرائع کاکہناہے کہ 3 بجے وزارت دفاع کے حکام اور ڈی جی ملٹری آپریشنز الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے،وزارت دفاع کے حکام اور ڈی جی ملٹری آپریشز عام انتخابات میں سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔