صباقمر نے رات کو خواب میں آکر جگانے والے کا نام بتادیا

صبا قمر، نعمان اعجاز
کیپشن: Saba Qamar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میں رات کو سوتی تھی تو  قندیل بلوچ خواب میں آکر کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ۔

صبا قمر نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی ویب سیریز ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ سمیت اپنے دیگر پروجیکٹس پر بات کی۔

انٹرویو کے دوران صبا قمر نے اپنے سپر ہٹ پروجیکٹ ’’باغی‘‘ جو کہ سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا کہ بارے میں بات کرتے ہوئے کہا قندیل کے کردار کو میں نے اتنا دل سے کیا کہ وہ کرنے کے بعد میں پورا ایک سال کچھ کر نہیں سکی۔ میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔

صبا قمر نے کہا میں نے شاید یہ بات کبھی کسی پلیٹ فارم پر نہیں بتائی کہ میں رات کو سوتی تھی تو  قندیل بلوچ مجھے خواب میں نظر آتی تھی اور میں نیند سے اٹھ جاتی تھی۔ کتنی بار میں اپنی ماں کے پاس گئی اور میں نے کہا امی مجھے وہ نظر آئی ہے۔

صباقمر نے کہا یقین مانیے میرے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے تھے جب وہ مجھے کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ، کررہی ہو تم انصاف دلاؤ۔ پھر میں نے اس پروجیکٹ کو بہت دل سے کیا۔

اداکارہ صبا قمر نے کہا شروع میں جب میں نے ’’باغی‘‘ پروجیکٹ لیا تو میں اتنی سنجیدہ نہیں تھی کہ چلو یہ تو ہٹ ہے دنیا قندیل کو دیکھتی تھی پسند کرتی تھی۔ لیکن جب یہ سب ہونے لگا میرے ساتھ تو پھر میں نے اس کو ذمہ داری سمجھا کہ مجھے صحیح سے اسے لوگوں تک پہنچانا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor