ویب ڈیسک:روس اور یوکرین کےدرمیان جاری کشیدگی کو لے کر پوری دنیا کے لوگ ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔’ امن‘ جنگ سے بہتر آپشن ہوتا ہے جنگوں سے ہمیشہ تباہی سامنے آتی ہے ۔
روس اور یوکرین کی حالیہ کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں ہر کوئی جنگ کی مخالفت کررہا ہے وہیں آرٹسٹ بھی اپنے فن کے ذریعے امن کا پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں ۔لندن کے سڑ یٹ آرٹسٹ’ جینکس‘ نے یونیورسٹی آف لندن کی دیوار پر اپنے فن کی مدد سے شہکار تخلیق کرڈالا۔
فنکار نے پینٹنگ میں روس اور یوکرین کی جنگ کے تناظر میں ’ امن‘ کا پیغام دیا .آرٹسٹ کی جانب سے بنائی گئی تصویر میں ایک جانب’ پاور‘ کا نشان اور دوسری جانب ’ امن‘ کے نشان کو دکھایا گیا۔فنکار کے پیغام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے ۔