ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری کو جان سے مارنے کی دھمکی ،وزیراعظم کیخلاف درخواست دائر

وزیراعظم عمران خان، سابق صدر آصف علی زرداری
کیپشن: PM Imran Khan, Asif Zardari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق صدر آصف علی زرداری کو جان سے مارنے کی دھمکی، وزیراعظم عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست داٸر کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہور مدثر عمر بودلہ نے عدیل چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیر اعظم نے آصف زرداری کو عوامی مجمع میں جان سے مارنے کی دھمکی دی ، عمران خان نے آصف زرداری کو اپنی بندوق کے نشانے پر ہونے کا بیان دیا ۔ اس  بیان سے عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں خوف و ہراس پھیلا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ  عدالت وزیر اعظم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے متعلقہ پولیس سے 24 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor