ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

Reema Khan meets Moulana Tariq Jameel
کیپشن: Reema Khan meets Moulana Tariq Jameel
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (سٹی42) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریما خان کی معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ادکارہ ریما خان اور مولانا طارق جمیل کو ایک تقریب میں  بات چیت کررہے ہیں، ریما خان مولانا طارق جمیل کو اپنے سامنے پا کر بے حد خوش نظر آ رہی ہیں۔

ریما خان نے کہا کہ دل کی بہت بڑی خواہش تھی کہ اْن کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہو جائے، جس پر مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ آپ کی یہ دعا میرے گھر آ کر قبول ہوئی ہے۔اس کے جواب میں ریما خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ 'یہ میرا مقدر ہے کہ میں آپ کے گھر میں آ کر آپ سے ملی ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Moin Zubair (@moin_zubair12)

مولانا طارق جمیل کی جانب سے ریما خان سے کھانا پلیٹ میں نکالنے کا کہا گیا جس پر ریما خان نے پہلے مولانا طارق جمیل کو کھانا لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا 'میرے تو ہاتھ کانپ رہے ہیں، آپ بسم اللّٰہ کریں۔

'2 منٹ سے زائد وائرل ہوتی اس ویڈیو میں ریما خان مولانا طارق جمیل سے درس اور اسلام کی تعلیم دینے کے لیے وقت بھی مانگ رہی ہیں۔