ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز بڑھنے پر پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

کورونا کیسز بڑھنے پر پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب حکومت  نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں شادی ہالز پر سختی  کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کورونا وائرس کے حملوں میں پھر شدت آگئی، گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 53 اموات اور 2 ہزار 258 نئے کیسز سامنے آگئے، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار377 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار497 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار699 ہے، 5 لاکھ 66 ہزار 493 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا سے لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران  741 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 13 اموات کی تصدیق ہوئی، ہسپتالوں میں 341 مریض داخل ہیں جن میں سے 149 آئی سی یو اور 17 وینٹی لیٹر پر ہیں، کورونا سے میو ہسپتال میں 10 حمید لطیف ہسپتال میں 2 اور ڈاکٹر ہسپتال میں کورونا سے ایک موت ہوئی۔ 

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے چار شہروں میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم پہنچ گئی۔

گزشتہ روز پنجاب حکومت نے  لاہور میں کورونا کے پازیٹو کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچنے پر سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،اب پنجاب حکومت نے کورونا کیسز بڑھنے پر شادی ہالز پر سختی کرنے کا فیصلہ کرلیا، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ   لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، گجرات، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے شادی ہالوں پر سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  ان شہروں میں سختی کورونا وائرس کے باعث کی جا رہی ہے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer