ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس شروع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہو چکا ہے، جس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ سے متعلق اہم فیصلوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی اجلاس میں شریک ہیں، جہاں بجٹ کے مسودے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجاویز کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سولر پینلز، اسٹیشنری اشیاء اور اسٹاک مارکیٹ پر عائد موجودہ ٹیکس پالیسی میں کسی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا۔ سولر پینلز پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز واپس لے لی گئی ہے، جبکہ اسٹیشنری اشیاء پر اضافی ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی بھی بجٹ سے خارج کر دی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 25 فیصد تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ ہائبرڈ گاڑیوں پر موجودہ ٹیکس شرح برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بجٹ تجاویز کے مطابق ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹیکس ریلیف دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جبکہ روایتی ایندھن والی گاڑیوں پر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی زیر بحث ہے۔

ذرائع کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ مقامی سطح پر تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت نسبتاً کم رہنے کی توقع ہے۔