( وقاص عظیم )وفاقی بجٹ 2026-27 میں الیکٹرک گاڑیوں، موٹر بائیکس اور رکشوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 2026-27میں محصولات بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں کو حاصل سیلز ٹیکس رعایتوں کے خاتمے کی تجاویز زیر غور ہیں،الیکٹرک گاڑیوں ، موٹر بائیکس اوررکشوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کئے جانے کا امکان ہے،اس کے علاوہ سامان بردار الیکٹرک گاڑیوں اور ٹرکوں کے لیے سیلز ٹیکس چھوٹ بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویزہے،الیکٹرک گاڑیوں کے آلات اور پرزہ جات پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویزہے،ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق درآمدی کمپیوٹرزاور لیپ ٹاپس,اسٹیشنری آئیٹمز ،کھل اور بنولے ،ڈبہ پیک سویاں ، شیر مال ، بن اور کیکس پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد بڑھانے کی تجویزہے۔
ذرائع کے مطابق فاٹا اور پاٹا کی صنعتوں کے لیے درآمدی مشینری پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی 10 فیصد سے بڑھانے کی تجویز ہے۔