ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10 ؛میچوں کی ٹکٹیں ری فنڈ؛تاریخ سامنے آگئی

پی ایس ایل 10 ؛میچوں کی ٹکٹیں ری فنڈ؛تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کےمیچوں کی ٹکٹوں کی واپسی پیر سے شروع ہو گی
یہ ملتان اور راولپنڈی کے میچز ہیں جو ری شیڈولنگ کی وجہ سے نہیں ہو سکے تھے،رقم کی واپسی 16 سے 20 جون تک عمل میں لائی جائے گی،فزیکل ٹکٹوں کی واپسی نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر دستیاب ہوگی،ٹکٹوں کی واپسی پیر سے جمعہ تک صبح 10 سے شام 4 بجے تک گلبرگ آفس ممکن ہوسکے گی،رقم کی واپسی کیلئےٹکٹ ہولڈرکوخریدارکےقومی شناختی کارڈ، اصل ٹکٹ پیش کرناہوگی،آن لائن خریدی ٹکٹ کی رقم خریداری کےوقت استعمال کیےاکاؤنٹ میں واپس کر دی جائیگی
آن لائن خریدی ٹکٹ کے خریدار کو ایکسپریس سینٹرز جانے کی ضرورت نہیں ،کارپوریٹ کلائنٹس کیلئےمتعلقہ کمپنیوں کواکاؤنٹ کی تفصیلات ای میل فراہم کرنی ہونگی،اکاؤنٹ کی تفصیلات بذریعہ ای میل فراہم کرنےسے ریفنڈز منتقل کیے جائیں گے