سٹی 42: بنیادی مراکز صحت کے بعد دیہی مراکز صحت بھی ٹھیکے پر دیدیئے گئے ، لاہور کے 5 دیہی مراکز صحت بھی ٹھیکے پر دیے گئے
محکمہ صحت نے 81دیہی مراکز صحت ٹھیکے پر دینے کا عمل مکمل کرلیا ، جانچ پڑتال کے بعد ٹھیکہ لینے والے ڈاکٹرز کی پہلی لسٹ جاری کردی ، مریم نواز ہسپتال کے نام سے منصوبے کے تحت 315 مراکز کو ٹھیکے پر دینے کا عمل شروع کیا گیا،صرف 81 دیہی مراکز صحت ٹھیکے پر لینے کیلئے ڈاکٹرز مل سکے،دیہی مراکزصحت کو چلانے کے لیے حکومت 74 لاکھ روپے تک ماہانہ فنڈز فراہم کرے گی
لاہور میں 5 دیہی مراکز صحت کو ٹھیکے پر دیدیا گیا، لاہور میں دیہی مرکز صحت اعوان ڈھائے والا ٹھیکے پر دیدیا گیا،دیہی مراکز صحت برکی ، چوہنگ ، مانگامنڈی اور رائیونڈ بھی ٹھیکے پر دیدیئے گئے
منصوبے کے تحت دیگر مختلف شہروں کے مراکزصحت کو بھی ٹھیکے پر دیاگیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App