سٹی 42: تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچانے کےلئے باقاعدہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبہ بھر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاو کی ویکسینیشن کی جائے گی۔
صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور رانا سکندر حیات کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، سیکرٹری سکولز خالد نذیر بھی اجلاس میں شریک ہوئے ،سپیشل سیکرٹری عون عباس، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر خلیل، ڈاکٹر ثمرہ، ڈاکٹر شاہجہاں بھی شریک ہوئے
صوبائی وزراء نے سروائیکل کینسر کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا ، سروائیکل کینسر کے خاتمے کے لئے بچیوں کی ویکسینیشن مہم نومبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا
مہم میں 9 سے 14 سال تک کی بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی،مہم کا دائرہ کار سرکاری سکولوں کے علاوہ پرائیویٹ سکولز اور مدرسہ تک پھیلانےکافیصلہ کیا گیا ، مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں سکولوں میں جا کر بچیوں کو ویکسین دیں گی
خواجہ عمران نذیر نے کہا مریم نواز شریف کی ہدایت پر مقامی ہیلتھ سینٹرز پر بھی ویکسین دستیاب ہوگی،اجلاس میں مہم کی 100 فیصد کامیابی کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ
اجلاس میں 8 ملین طالبات کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ، اساتذہ اور والدین کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیمینار اور آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، مطلوبہ نتائج کے لئے صحت و تعلیم کے سی ای اوز کی مشترکہ کانفرنس کرانے پر اتفاق کیا