ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راوی روڈ: اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی بازیاب، 1 ملزم گرفتار

راوی روڈ: اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی بازیاب، 1 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :راوی روڈ سے اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی کا ڈراپ سین، 1 ملزم گرفتار کر لیا۔

 ترجمان ڈولفن کے مطابق مغویہ 15 سالہ کرن 23 مئی کو شمس پورہ لاہور سے اغوا ہوئی تھی،ڈولفن نواں کوٹ نے کوٹ کمبوہ سے لڑکی کو بازیاب کروا لیا،ڈولفن ٹیم نے 15 کال کی اطلاع پر دونوں کو حراست میں لے لیا۔

بچی کے اغوا کا مقدمہ 1266/25 تھانہ راوی روڈ میں درج ہے،25سالہ جنید نے چند روز قبل شمس پورہ سے لڑکی کو اغوا کیا تھا،ڈولفن ٹیم نے کرن شہزادی کے والدین کو بچی کی بازیابی کے حوالے سے مطلع کر دیا۔

ملزم جنید اور کرن شہزادی مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ منتقل کر دیا۔