امانت گشکوری: سپریم کورٹ نے نورمقدم قتل کے مجرم ظاہر جعفر کی سزا سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے فیصلے میں لکھاہے کہ مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کی جاتی ہے۔
فیصلے کے مطابق ریپ کے معاملے پر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کی جاتی ہے،اغواء کے مقدمے میں دس سال سے سزا کم کرکے ایک سال ہوگی،نور مقدم کے اہلخانہ کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم بھی برقرار رکھا جاتا ہے۔
فیصلے میں کہاگیاہے کہ شریک مجرمان مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار جتنی سال کاٹ چکے وہ کافی ہے۔