ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکر کی تنخواہ؛  خواجہ آصف اپنی حکومت کے خلاف کھڑے ہو گئے

سپیکر کی تنخواہ؛  خواجہ آصف اپنی حکومت کے خلاف کھڑے ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی وزیر دفاع اور کابینہ کے اہم رکن خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ 'مالی فحاشی' قرار دے دیا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کر دی۔

 وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔

 خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو انکی مرہون منت ہے۔