عروہ حسین نے سوشل میڈیا کے استعمال کو ڈپریشن قراردیدیا

Actress Urwa Hussain
کیپشن: Actress Urwa Hussain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال صرف ضرورت کے تحت کرتی ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق اداکارہ عروہ حسین نے اپنےحالیہ انٹرویو میں کہا کہ خود کو  فون اور  سوشل میڈیا کا عادی نہیں بنایا ہے ،صرف کام کی صورت میں دونوں چیزوں کا استعمال کرتی ہیں۔اداکارہ عروہ حسین  کا کہنا تھاکہ انکے قریبی دوست بھی انکی اس عادت سےنالاں ہیں کہ وہ کئی دن تک ان کے میسجز نہیں دیکھتی ہیں۔  اداکارہ عروہ حسین کا مزید کہناتھاکہ  فون اور سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بھی  ڈپریشن کےشکار افراد کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ ہے اور اس سے جتنا دور رہا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔ اداکارہ عروہ حسین ان دنوں ڈرامہ سیریل  نیلی زندہ ہےمیں اداکارمحب مرزاکےہمراہ اداکاری کےجوہردکھا رہی ہیں۔

واضح رہے  پاکستانی  معروف اداکار سلمان شیخ عرف مانی شہرت کے لیے سوشل میڈیا کےمنفی استعمال پر کافی  خفا نظرآئے،اداکار مانی کا کہنا تھا  آج کل کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے جس سے بلاشبہ کوئی انکار نہیں کرسکتا، ایسے میں لوگوں کیلئے شہرت حاصل کرنا معمولی بات ہے جو وہ سوشل میڈیا سے حاصل کرتے ہیں ۔مانی نے انسٹاگرام پر اسی حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے مواد اور تنازعات میں کیا فرق ہے؟ سال 2000 کے ابتدا میں جب میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اس وقت وہی رائٹرز اور میزبان کامیاب تھے جن کے پاس ناظرین کو دینے کیلئے ہر ہفتے اچھا مواد ہوا کرتا تھا۔

اداکار سلمان شیخ عرف مانی  نے کہا کہ اگر کسی کے پاس نیا آئیڈیا نہیں ہوتا تھا تو وہ اس فیلڈ میں آگے نہیں بڑھ پاتا تھا، نا ہی اسے زیادہ مواقع ملتے تھے۔ا نہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آج کے دور میں 10 منٹ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ٹک ٹاک، اسنیک ویڈیو اور وی لاگ جیسی بہت چیزیں آچکی ہیں جب کہ آئیڈیاز اور مواد کہیں غائب ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ تنازعات نے لے لی ہے۔ اداکار مانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لوگ تو محض چند منٹ کی شہرت کیلئے اپنا پورا کیریئر خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ کیا اب ہمیں ذہانت، لکھنے کی صلاحیت، قلم جیسی چیزوں کو دفن کردینا چاہیے؟