ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکیب الحسن کو ایمپائرسے جھگڑنے پر سزا دیدی گئی

شکیب الحسن کو ایمپائرسے جھگڑنے پر سزا دیدی گئی
کیپشن: Shakib Al Hasan got a big punishment for arguing with the umpire!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے امپائر سے جھگڑنے اور وکٹیں اکھاڑنے پر آل راونڈر شکیب الحسن پر ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے پانچ میچوں کے لیے پابندی عائد کردی ۔

شکیب الحسن کی امپائر کے ساتھ جھگڑنے اور اسٹمپس اکھاڑ کر پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حرکت میں آیا اور شکیب الحسن کو  5 لاکھ جرمانہ اور  ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے پانچ میچوں کے لیے پابندی عائد کردی۔


 شکیب الحسن   نے اپنے اس عمل پر بعد میں معافی بھی مانگی تھی ۔ان کا  کہنا تھا کہ یہ افسوسناک چیز ہے، میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں۔ اور کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسی کوئی حرکت نہ کروں جس سے کرکٹ کو کسی قسم کا  نقصان ہو۔