ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور تعمیر، ٹریفک پلان تیار

Traffic Plan
کیپشن: Traffic Plan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی تعمیر سے قبل ٹریفک پولیس نے ایل ڈی اے سے مشاورت کے بعد ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا۔بارہ سو میٹر کے فلائی اوور کیلئے 8 روڈز پر ڈائیورشن لگائی جائے گی جبکہ دو سو نوئے وارڈنز تعینات ہونگے۔
تفصیلات کےمطابق  ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہےکہ  بارہ سو میٹر کے فلائی اوور کی تعمیر  کیلئے8 مقامات پر ڈائیورشن پلان تیار کیاگیا ہے۔ حاجی کیمپ، بوڑھ والا چوک، ایمپریس چوک، سیون اپ چوک پر بھی ڈائیورشن ہو گی۔ اسی طرح ظفر شہید چوک، میلاد چوک، یکی گیٹ اور مستی گیٹ پر بھی ڈائیورشن ہو گی۔

سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن سے آزادی چوک جانے والی ہیوی و سلو موونگ ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ لاری اڈہ سے ریلوے اسٹیشن آنے والی سڑک کی دولین شیرانوالہ چو ک سے بند کر دی گئی ہیں جبکہ لاری اڈہ سے ریلوے اسٹیشن آنے والی ٹریفک صرف ایک لین استعمال کرسکے گی۔سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ اک موریہ چوک سے آزادی چوک اور شاہ عالم جانے والی ٹریفک کا راستہ بند کر دیا گیا۔