ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کا شہباز شریف کو اہم ٹاسک

نواز شریف کا شہباز شریف کو اہم ٹاسک
کیپشن: Nawaz and Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:عوام دشمن بجٹ کو منظور ہونے سے روکا جائے، قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو ہدایت دے دی جبکہ شہباز شریف نے حکومت کو ٹف ٹائف دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ نوازشریف نے پنجاب کے متعلق حمزہ شہباز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اور پنجاب کے بجٹ 2021-22کے معاملہ پر شہباز شریف اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا ہے، شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران پارٹی قائد نے ہدایت کی کہ جو بجٹ عوام کے حق میں نہیں اس کو منظور ہونے سے روکا جائے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ حکمت عملی تیار کی جائے۔

نوازشریف نے مزید ہدایت کی ہے کہ بجٹ کے متعلق عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں ایک مرتبہ پھر ان کیساتھ ہاتھ کر دیا ہے، حکومت کے اعدادوشمار کے گورکھ دھندے کو معاشی ماہرین کی مشاورت سے عوام کے سامنے لایا جائے۔ شہبازشریف نے یقین دہانی کروائی کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ ملا کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔

پارٹی قائد نے پنجاب بجٹ کے متعلق حمزہ شہباز کو خصوصی ٹاسک دینے کی بھی ہدایت کردی ہے، پارٹی قائد کی جانب سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ حمزہ شہباز پنجاب کا ترقیاتی بجٹ استعمال نہ ہونے کا معاملہ اسمبلی فلور پر اٹھائیں۔