ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک لبیک پاکستان نے الیکشن 2018 کیلئے منشور کا اعلان کردیا

تحریک لبیک پاکستان نے الیکشن 2018 کیلئے منشور کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: تحریک لبیک نے الیکشن کا منشور دے دیا،لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ، زکوۃ و عشر کا نظام رائج کرنا ،مخلوط تعلیمی نظام ختم کر کے الگ الگ تعلیمی نظام لانا اولین ترجیح ہے۔

 سبزہ زار میں تحریک لبیک پاکستان کے دفتر میں پریس کانفرنس میں منشور پیش کرتے ہوئے پیر افضل قادری نے کہا کہ انہوں نے ایسا منشور پیش کیا کہ جس سے دنیا اور آخرت سنورے۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی اسلام دشمن قوتوں کی مداخلت کو روکیں گے، لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ، زکوۃ و عشر کا نظام رائج کرنا ،مخلوط تعلیمی نظام ختم کر کے الگ الگ تعلیمی نظام لانا اولین ترجیح ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا کیا ہوگا؟ رہنما ہی پارٹی کے کیخلاف دھرنا دینے پر تل گئے

انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک تک یکساں تعلیمی نظام لانا، قرضہ نہ لینا، تجارت کو عام کرنا، سود کو ختم کرنا احتساب کا نظام دور فاروقی کے طرز پر بنائیں گے۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ انہیں پورے ملک سے کثیر تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی جس کا فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔