سٹی 42: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے کھلی ہے اور اس حوالے سے مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔
این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ سے ایران کے آبنائے ہرمز بند کرنے کے دعوے اور امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مؤقف سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے کھلی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ سینیٹر لنزے گراہم کے احترام میں اس معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے گزشتہ روز ایران پر انتہائی شدید بمباری کی، جس کے بعد ایران نے ایک معاہدے پر آمادگی ظاہر کی۔
ٹرمپ کے مطابق ایرانی نمائندے مذاکراتی کمرے سے نکلے ہی تھے کہ ایک گھنٹے کے اندر ایک جہاز پر حملہ ہوگیا۔ انہوں نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں "بیمار ذہنیت" کے لوگ موجود ہیں۔