ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے رابطہ، ترقی اور عوامی فلاح کیلئے تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے رابطہ، ترقی اور عوامی فلاح کیلئے تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے گفتگو کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

 انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے کی ترقی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔